شیعہ جبری گمشدہ افراد
-
ہم پُرامن قوم ہیں،ریاست ہمارا امتحان نہ لے اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو ایک نئی تاریخ رقم ہوگی، علامہ اقتدار حسین نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھ رہی ہے، لگتا ہے کہ حکومت کو امن کی بات سمجھ نہیں آتی، 20روز گزر گئے ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کے لیے مزار قائد پر بانی پاکستان سے اپنے پیاروں کا جرم پوچھ رہی ہیں۔؟ کسی حکمران کو ابھی تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے دکھوں کا کوئی مداوا کرسکے۔
-
پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
-
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراؤں پر منظم احتجاج کریں گے، علامہ ہاشم موسوی
حوزہ/ ہزارہ برادری کے نامور عالم دین نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مددمیں صف اول میں نظر آئے آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔حکومت سے مسنگ پرسن کی جلد از جلدبازیاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
پاکستان؛ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی، اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عقیل موسیٰ
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے، ہم اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
-
اللہ کے بندے ماہ رمضان کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اور جن کا ایمان کمزور ہے وہ ماہ رمضان کے نام سے خوف کھاتے ہیں، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ خطبہ جمعہ کے دوران امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ پوری دنیا میں ایران اور چین کے معاہدہ کے حوالے سے تجزیات اور تبصرے ہو رہے ہیں۔ یہ 25 سالہ معاہدہ ہے، جس سے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ امریکہ اب پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے سوچ رہا ہے اور یہ امریکہ کی بدترین شکست ہے۔ اگرچہ اس معاہدے کی بہت ساری باتوں کو سامنے نہیں لایا گیا ہے، تاہم یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس معاہدے کے بعد چین روزانہ ایران سے ایک ملین بیرل تیل برآمد کرے گا۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو بھی ایسے معاہدے کرنے کی توفیق ہو۔
-
ہمارے جوان سیرت علی اکبر (ع) پر چلنے والے ہیں، ہمیں موت سے گرفتاریوں سے مت ڈراو، علامہ جواد الموسوی
حوزہ/ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ایجنسیز سن لیں ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں، یہ ثابت کریں ایک شیعہ نے آج تک خودکش حملے کیا ہو؟ آج تک شیعوں نے وطن کی سالمیت کیخلاف کچھ کیا ہو؟ ہم بہترین قوم ہیں، ہمارا نظریہ بہترین ہے، ہمارے علماء بہترین ہیں، کیوں ہمارے پیچھے پڑے ہو؟ آئیں ہم سے علمی اور دلیل کی بنیاد پر گفتگو کریں۔
-
شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادہ اپنے گمشدہ پیاروں کے منتظر، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امتِ واحدہ پاکستان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انکے خانوادے اپنے گمشدہ پیاروں کے منتظر ہیں۔ وہ بےگناہ ہیں، ہمیں انکا ساتھ دینا چاہیئے۔ وہ اُسوقت تک بےگناہ ہیں، جب تک کوئی پاکستانی معتبر عدالت انہیں مروجہ قانون کے مطابق اور بغیر کسی دباؤ کے مجرم قرار نہ دے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ انکو مجرم بنا کر انکی لاشیں انکے گھروں پر بھیج دے۔