۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اقتدار حسین نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھ رہی ہے، لگتا ہے کہ حکومت کو امن کی بات سمجھ نہیں آتی، 20روز گزر گئے ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کے لیے مزار قائد پر بانی پاکستان سے اپنے پیاروں کا جرم پوچھ رہی ہیں۔؟ کسی حکمران کو ابھی تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے دکھوں کا کوئی مداوا کرسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہمارا پُرامن احتجاج جاری ہے جبکہ دوسری جانب ہمارے نوجوانوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے۔

ریاست ہمیں مجبور کر رہی ہے، ہم پُرامن قوم ہیں، ریاست ہمارا امتحان نہ لے، اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو ایک نئی تاریخ رقم ہوگی، حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھ رہی ہے، لگتا ہے کہ حکومت کو امن کی بات سمجھ نہیں آتی، 20روز گزر گئے ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کے لیے مزار قائد پر بانی پاکستان سے اپنے پیاروں کا جرم پوچھ رہی ہیں۔؟ کسی حکمران کو ابھی تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے دکھوں کا کوئی مداوا کرسکے۔

 گذشتہ روز ننھے بچوں نے گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کیا اور مراسلہ دینے گئے لیکن ان بے حس حکمرانوں کو ان بچوں پر بھی رحم نہ آیا۔ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپنے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، بصورت دیگر ملک گیر تحریک ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .