۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

صدر جعفر یہ الا ئنس پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹرک کے ادارے نے عوام کا ماہ رمضان میں جینا محال کر دیا ہے،کہیں سحری اندھیرے میں ہو رہی ہے اور کہیں افطار اندھیرے میں ہو رہا ہے، حکومت شبہائے قدر،یوم علی،اور نماز عید پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرا چی/جعفر یہ الا ئنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان تزکیہ نفس،ایثا ر و قر بانی ا ور تر بیت نفس کا مہینہ ہے جس میں انسان انسان کی خدمت پر مامور ہو جاتا ہے اور پھر وہ اللہ کی بار گاہ میں قرب حا صل کر تا ہے ر مضان المبا رک رحمتوں ،بر کتوں اور توبہ کا مہینہ ہے لیکن بے حسی کی انتہاں یہ ہے کہ کے الیکٹرک کے ادارے نے عوام کا ماہ رمضان میں جینا محال کر دیا ہے اور بے شر می کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں کہیں سحری اندھیرے میں ہو رہی ہے اور کہیں افطار اندھیرے میں ہو رہا ہے اگر کے الیکٹرک کا رمضان میں یہی رویہ رہا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا مذید کہنا تھا کل کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے دلخراش واقعے نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے اس ملک میں ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کا قلع قماں ہونا بہت ضروری ہے ہم حکومت سندھ،وزیر داخلہ سندھ،ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل سے اپیل کرتے ہیں شبہائے قدر،یوم علی،اور نماز عید پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے تا کہ اس مقدس مہینے میں کوئی بھی دہشت گردی کا دلخراش واقعہ ہر گز پیش نہ آ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .