۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: مولا علی علیہ السلام کے سر اقدس پر وار کیا گیا، شقی القلب شخص نے یہ ظلم کیا، یہ درحقیقت سچائی پر حملہ تھا، یہ دراصل عدل پر وار ہوا تھا، یہ غیرت و حمیت اور دیانت پر وار تھا یہ اسلام کی مقدس ترین اور عظیم المرتبت ہستی پر مسجد کے اندر سب سے پہلی دہشت گردی تھی۔ جس نے دین اسلام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، سعادت وبخشش کا مہینہ ہے، جہاں ہم اس ماہ مبارک میں عبادات کی انجام دہی کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں، قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں، وہاں اس مہینے میں اہم مناسبتیں بھی ہیں ان میں اہم ترین اکیس ماہ رمضان کا دن ہے جو مولا کائنات امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت سے منسوب ہے۔اس دن کو پورے پاکستان کے لوگ یوم عزاء کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کے سر اقدس پر وار کیا گیا، شقی القلب شخص نے یہ ظلم کیا، یہ درحقیقت سچائی پر حملہ تھا، یہ دراصل عدل پر وار ہوا تھا، یہ غیرت و حمیت اور دیانت پر وار تھا یہ اسلام کی مقدس ترین اور عظیم المرتبت ہستی پر مسجد کے اندر سب سے پہلی دہشت گردی تھی۔ جس نے دین اسلام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری عزاء کا دن ہے جس دن ظلم عظیم ہوا تھا، دنیا پرستوں کو امام علی علیہ السلام کا زہد اور عدل برداشت نہیں تھا اس لیے انہیں شہید کردیا گیا، پورے پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں, دیہاتوں میں شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس نکالے جاتے ہیں اور مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرے اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، میں تمام عزاداروں اپیل کرتا ہوں اور جوانوں کو بھی کہتا ہوں کہ وہ سامنے آئیں اور سیکیورٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ارد گرد کے ماحول پر بھی نظر رکھیں تاکہ دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .