۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری امام جمعه شهر سکردو پاکستان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ پاکستان نے ایران کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے مل کر۔ختم نبوت کے حوالے سے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کرنے والوں سے مل کر قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے جو کہ لائق تحسین عمل ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرونا کے حوالے سے ایس او پیز مکمل فالو کریں اور خود کو اور اپنوں کو ہلاکت کے کنویں میں دھکیلنے سے خودداری دکھانا شرعی و اخلاقی و عقلی فریضہ ہے۔

انہوں نے مومنین متوجہ کراتے ہوئے کہا کہ اگر چہ موسم کی تبدیلی میں قدرتی عناصر اور اسباب دخالت رکھتی ہیں لیکن ہمارا بے حساب گناہ انجام دینے کے وجہ سے بھی ابھی تک ٹھنڈ ہے۔ گناہوں کی بخشش کے لیے دعا اور توبہ کریں۔ مزید کہا کہ بدگمانی سے بچیں اور دلوں کو پاک صاف رکھیں اور  ان شاء اللہ موسم صاف ہوجاٸے گا۔۔ دل کو پاک رکھیں اور تقویٰ اختیار کریں۔ جہاں مادی اسباب مؤثر ہیں وہی معنوی اسباب بھی قدرتی تبدیلیوں میں دخیل ہیں۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے کوشش کریں روزہ دار کو افطار دیں چاہے کھجور کا آدھا حصہ ہی کیوں نہ ہو بہت زیادہ ثواب ہے۔ سورہ قدر یعنی سورہ انا انزلنا سحری اور افطار کے وقت پڑھنے کا اجر  اللہ کی راہ میں جہاد کرنے اور شہید ہونے کا ثواب ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ آج حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی یوم وصال ہے اقتصادی  طور پہ بنیادی اسلام کے لیے ان کی کافی خدمات ہیں۔مولا ہمیں بروز قیامت ان کی شفاعت کا اہل بنادیں۔آمین

امام جمعہ سکردو نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی مسائل در پیش ہیں، ہمارے پولیس اہلکاروں کی نلتر پر ڈیوٹی کے بعد بروقت واپسی نہیں کروانا اور خصوص بلتستان والوں کو مختلف علاقوں میں ٹرانسفر کرنا نا روا سلوک ہے اور جلد ہی انکے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہونا چاہئیے۔

حدیث رسول (ص) کا ترجمہ:  تمہارے حکمران تمہارے اعمال کا نتیجہ ہے؛
انتخابات کا نتیجہ اسی قوم کی عکاسی کرتی ہے، ہم کس بات پر تنقید کریں گے یہ حکمران ہمارے ہی منتخب کردہ ہیں۔جتنے بھی اجزاٸے معاشرہ مثال(زمین دار،طلبا،اساتذہ، آفیسرز علماٸے کرام)ہیں اگر یہ سب کرپٹ ہوں تو معاشرہ کیسے درست ہوسکتا ہے۔اللہ سے دعا ہے ان نماٸندوں کو اور ہمیں  معاشرے میں ان کی زمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق عنایت عطا فرما۔۔آمین

انہوں نے کہا کہ اسراٸیل نے گستاخی کی اور ایران کے ایٹمی مرکز پہ حملہ کیا   اور  خبریں آرہی ہے کہ اسرائیل کے پلانٹ میں بہی کہیں سے میزائل داغ گیا ہے اور کل سے وہاں دھواں ہی  دھواں ہے۔

وزیر خارجہ پاکستان نے ایران کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے مل کر۔ختم نبوت کے حوالے سے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کرنے والوں سے مل کر قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے جو کہ لائق تحسین عمل ہے ۔

اور جب سلمان رشدی نے بہی پبغمبر کی شان میں گستاخی کی تو امام خمینی کا وہ عظیم الشان فتوی سامنے آیا اور آج تک رشدی چھپ کر زندگی کرنے پر مجبور ہے۔ ان شاء اللہ یورپ سے دوبارہ کبھی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی نہیں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .