ختم نبوت
-
ختم نبوت کے بعد سلسلہ امامت تسلیم کرنے کا شرف صرف اہل تشیع کو حاصل ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ختم نبوت کے بعد سلسلہ امامت ہے ،جسے تسلیم کرنے کا شرف صرف اہل تشیع کو حاصل ہے ،باقی مسلمان فرقوں نے امامت کو تسلیم نہیں کیا ،جیسے یہودیوں نے حضرت عیسیٰ کو تسلیم نہ کیا اور مسیحیوں نے ختم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلیم نہ کیا اور وہ پیچھے رہ گئے۔
-
سپریم کورٹ کا ختم نبوت کے منکر کو غیر مسلم تسلیم کرنا خوش آئند؛ ابہام دور ہو گیا، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کا ختم نبوت کے منکر کو غیر مسلم تسلیم کرنا خوش آئند؛ ابہام دور ہو گیا، کہا کہ قادیانی ریاستی حقوق کے لیے اپنی آئینی اور قانونی حیثیت کو تسلیم کریں۔
-
جامعۃ المنتظر کو سپریم کورٹ کی طرف سے معاونت کے لئے نوٹس موصول:
خاتم الانبیاء کے بعد کسی کو نبی ماننے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے: مہتمم اعلیٰ جامعہ المنتظر
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کو سپریم کورٹ پاکستان کی طرف سے مبارک ثانی کیس میں حکومت پنجاب کی نظر ثانی درخواست میں شرعی اور اسلامی معاونت کے لیے نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ نوٹس مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے وصول کیا۔ نوٹس کے ہمراہ سپریم کورٹ کے 6 فروری 2024ء کا تفصیلی فیصلہ بھی موصول ہوا ہے۔
-
یوم غدیر، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت و ولایت کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں تجدیدعہدکریںکہ ہمیں دین اسلام کی سربلندی و ترویج کیلئے حضرت علی ابن ابی طالب ؑکی سیرت و کردار کو نمونہ عمل بنانا ہوگا۔
-
ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ، عقیدے کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ، پیر محفوظ مشہدی
حوزہ/ اسلام کے بنیادی عقائد میں کسی کو نقب زنی کی اجازت نہیں دیں گے،قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کی متفقہ قرارداد قائدین اہل سنت کا عظیم کارنامہ ہے۔
-
پاکستان و ایران کا ختم نبوت و توہین رسالتؐ کے خلاف اقدام کا فیصلہ لائق تحسین عمل ہے، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ پاکستان نے ایران کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے مل کر۔ختم نبوت کے حوالے سے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کرنے والوں سے مل کر قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے جو کہ لائق تحسین عمل ہے ۔
-
عقیدہ توحید، ختم نبوت کے بغیر زندگی گذارنے والے جاہل ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور پیغمبر کی آمد سے قبل معاشرہ جہالت میں ڈوبا ہوا تھا،علم نے حقوق اللہ، حقوق العباد اور انسانی تکریم سکھائے، اسلام سے پہلے زمانے کو دور جاہلیت کہتے ہیں کیونکہ اس میں عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت نہیں تھے جہالت کے خاتمہ کے لئے تعلیم کا عام ہونا ضروری ہے۔
-
نبوت اور رسالت کے بعد، امامت منصب الٰہی ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے اتحاد ملت اسلامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقررین مسلمان فرقوں کے درمیان فروعی اختلافات کو ہوا نہ دیں، ہمیں ملکی سلامتی عزیز ہے، اختلافات کو علمی سطح تک رہنے دیا جائے، مسلمان فرقوں کے درمیان عقیدے اور فقہی مسائل پر اختلافات کی آڑ میں کو فرقہ واریت کو ہوا دینا ملکی مفاد کے خلاف ہے۔