۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سرفراز مہدی

حوزہ/ اصغریہ پاکستان یونٹ بنگل خان چانڈیو کی جانب سے الحسینی جامع مسجد میں محفل تلاوت قرآن و درس قرآن فہمی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ پاکستان یونٹ بنگل خان چانڈیو کی جانب سے آمد ماہ مبارک رمضان کے سلسلہ میں الحسینی جامع مسجد میں درس قرآن فہمی و ماڈل محفل قرآن کا انعقاد عمل میں آیا۔

درس فہم قرآن کو خطاب کرتے ہوئے المجتبی فائونڈیشن کے سابقہ مدیر حجۃ الاسلام مولانا سرفراز مہدی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان، بہار قرآن ہے اس مہینے میں اپنے قلوب کو ذکر خدا سے جلا بخشیں، اور نئے طرز پر محفل قرآن کا بھی انعقاد ہوا جس میں جزء خوانی کی تلاوت کی گئی۔

محفل کے میزبان جناب رئیس نثار علی چانڈیو تھے جسمیں خصوصی شرکت اصغریہ کے رہنماء استاد مداح حسین الحسینی و برادر حسن جواد مہدی اور برادر سرجن علی نے کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .