۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ تمام کلمہ گو مسلمان ہمارے لئے واجب الاحترام ہیں سکردو میں تمام مسالک کے لوگ رہتے ہیں یہاں کسی کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہم کسی کلمہ گو کو کافر کہہ سکتے ہیں ہمارا مکتب امن رواداری بھائی چارگی کا درس دیتا ہے کسی بےگناہ انسان کو قتل کرنا شرعاً حرام ہے ایسے لوگ مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے موجودہ امام جمعہ سکردو بلتستان نے موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کلمہ گو مسلمان ہمارے لئے واجب الاحترام ہیں سکردو میں تمام مسالک کے لوگ رہتے ہیں یہاں کسی کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہم کسی کلمہ گو کو کافر کہہ سکتے ہیں ہمارا مکتب امن رواداری بھائی چارگی کا درس دیتا ہے کسی بےگناہ انسان کو قتل کرنا شرعاً حرام ہے ایسے لوگ مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ سید باقر الحسینی پر ایف آئی آر درج ہونے کا انتظامیہ کو علم ہے اور نہ ہی پولیس کو بتایا گیا کہ وہ کونسی قوت ہے جس نے ایف آئی آر درج کی۔ عوام پرامن رہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے خلاف ہونے والی زیادتی پر احتجاج کریں۔ لوگ جمعہ میں اپنے گھروں سے نکلیں اور مرکزی جامع مسجد سکردو کی طرف رخ کریں ہمارا احتجاج کسی مسلک یا مذہب کے خلاف نہیں ہم اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم پر ملک کے طاقتور اداروں اور ارباب اختیار سے احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بالخصوص بالعموم بلتستان کی حساسیت کو سمجھیں، ہمارا دشمن ہماری سرگرمیوں کو دیکھ رہا ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ وہ کوئی غلط فائدہ اٹھائے، اداروں کو چاہیئے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کریں تعصب اور نفرت کی عینکیں توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا شاہد ہےکہ ہم نے اس سرزمین کیلئے ہمیشہ قربانیاں پیش کی ہیں ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے کبھی کسی سے غداری نہیں کی ہے، لیکن ہماری وفاداری اور امن پسندی کا غلط فائدہ اٹھایا جارہا ہے، آئین پاکستان ہر کسی کو اپنے اپنے عقیدے کے تحت مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دیتا ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے زیادتی بہت ہوگئی اب یہ سلسلہ مزید آگے نہیں چلے گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .