۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔خواتین پر تشدد کے واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہئیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو پرامن احتجاج سے روکنے اور ایک اسیران ملت جعفریہ کے ایک درجن ورثاء کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج اہل خانہ کا آئینی حق ہے۔جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کرنا آئینی بالادستی کی خواہش کا اظہار ہے،کراچی پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت امن کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔

مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔خواتین پر تشدد کے واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہئیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .