۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا: اللہ نے رسول اللہ (ص) کی نبوت کے اعلان کے ساتھ دنیا کو ایک جامع و مکمل نظام عطا کیا جو عدل و انصاف ، صلح و آشتی ، عزت و عظمت و کرامت انسانی کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید مبعث کی مناسبت سے امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوی نے کہا کہ بعثت انسانیت کی سر بلندی و سر افرازی کا دن ہے،اللہ نے رسول اللہ (ص) کی نبوت کے اعلان کے ساتھ دنیا کو ایک جامع و مکمل نظام عطا کیا جو عدل و انصاف ، صلح و آشتی ، عزت و عظمت و کرامت انسانی کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باطل خداؤں و فاسد افکار و نظریات کے خلاف ایک تحریک مسلسل و مستقل ہے مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اللہ نے رحمت للعالمین کو مبعوث برسالت کر کے باب امید کھول دیا یہ تحریک ہے تزکیہ نفس ، تعلیم و تعلیم ،انسان کو پستی سے نکال کر اس بلندی تک لے جانے کی جہاں خالق اپنی اس مخلوق کو دیکھنا چاہتا ہے جو اشرف المخلوقات ہے نظام توحید کی خوبی یہ ہے انسان کو غلامی سے نکال کر اس کے سر پر تاج حریت رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .