۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ریوائیول

حوزہ/ انسان اللہ کی وہ تخلیق ہے جس میں باقی تمام مخلوقات کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اسمیں فرشتہ ،نباتات، حیوانات سب کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اسمیں شہوت بھی ہے عقل بھی ،ارادہ بھی ،نشوونما بھی اور حرکت بھی پائی جاتی ہے انسان اللہ کی جامع ترین مخلوق ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریوائیول احیاء علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لا ئیو سوال وجواب میں حجۃ الاسلام سید حسن رضوی نے مدرس کے عنوان سے شرکت کی جس میں "حس کی دنیا" کےموضوع پر گفتگو کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس کائنات پر غور وفکر کریں تو آپ کو مخلوقات کے متعدد قسم کے مجموعے ملیں گے ۔مخلوقات کی تقسیم کچھ اس طرح سے ہے کہ جمادات جو بہت کم شعور رکھتے ہیں، اپنے مدار سے حرکت نہیں کر سکتے جیسے پتھر۔اس کے بعد نباتات جو متحرک تو نہیں ہیں لیکن حس رکھتے ہیں یعنی ایک حد تک محسوسات رکھتے ہیں جیسے پودے درخت وغیرہ ۔

انہوں نے کہا:حیوان وہ مخلوق ہے جو حرکت کر سکتی ہے درحقیقت حیوان ایک اصطلاح ہے حیوان اور جانور میں فرق ہے ہم اردو میں حیوان کو جانور کے طور پر ہی لیتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے حیوان جب ہم کہتے ہیں تو اس کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے، ایک اللہ تعالٰی کی ایسی مخلوق جو ارادے کے ساتھ حرکت کر سکے آ جا سکے دوسری خصوصیت کہ وہ حواس سے کام لیتی ہے ان میں سب سے افضل ہے کہ اس میں دیگر مخلوقات کی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس کے بعد جو مخلوق ہے وہ فرشتہ ہے فرشتہ جس کو اللہ نے عقل دی ہے لیکن اس کو اختیار نہیں دیا گیا شہوت نہیں ہے ان میں اللہ نے معصیت کی قدرت نہیں رکھی ہے ۔

حجۃ الاسلام سید حسن رضوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ کی وہ تخلیق ہے جس میں باقی تمام مخلوقات کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اسمیں فرشتہ نباتات حیوانات سب کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اسمیں شہوت بھی ہے عقل بھی ،ارادہ بھی ،نشوونما بھی اور حرکت بھی پائی جاتی ہے انسان اللہ کی جامع ترین مخلوق ہے ۔ مادی جسم سے مادے کی معلومات حاصل کرتا ہے اور باطن کی جو قوتیں اللہ نے دی ہیں اسکے ذریعے سے باطنی جہانوں کی معلومات حاصل کرتا ہے، انسان علم حاصل کرتا ہے سمجھ سکتا ہے ۔کائنات کو تسخیر کرتا ہے ۔جب کہ باقی مخلوقات یہ سب نہیں کر سکتیں ۔

دنیا کے مختلف اطراف و اکناف سے ( حیدر آباد پاکستان ،اسلام آباد پاکستان ،میلبرن آسٹریلیا ،لاہور پاکستان ،انڈیانا یو ایس اے ،انڈیا اور نیو یارک سے سوالات کیے گئے) لوگوں نے اس درس میں شرکت کی اور مولانا نےسوالات کے بہترین انداز میں جواب دئے ۔ حجۃ الاسلام سید حسن رضوی کا مکمل درس ریوائیول کے یو ٹیوب چینل اور فیس بُک پر موجود ہے۔

http://www.youtube.com/c/revivalchanel

http://www.facebook.com/revivalchanel

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .