۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ریوائیول احیاء درس؛ استاد حسن رضوی

حوزہ / ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب میں بروز منگل 28 جون مدرس جناب استاد حسن رضوی شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب میں مدرس جناب استاد حسن رضوی شریک تھے،جن کے درس کا عنوان "خوابوں کی دنیا تھا"۔

مولانا موصوف نے موضوع کا آغاز کرتے ہوئے کہا: خوابوں کے حوالے سے قرآن کریم اور فرمان اہل بیت علیہم السلام کی روایات کے مطابق کیا وارد ہوا ہے۔ آیات و روایات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ہم اس کو آگے لے کر چلیں۔ بیان اس میں ذرا تفصیلی ہے۔ یہ موضوع مختصر طور پر جتنا بھی بیان ہو اتنا ہی اس میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں لیکن ہم قرآن کریم کی آیات اور معتبر احادیث کے ضمن میں اگر مطالعہ کریں تو یقیناً قرآن و روایات کی ہدایت سے یقیناً کچھ نہ کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ خوابوں کے حوالے سے انسان عموماً طرح طرح کے نظریات رکھتے ہیں اور خواب ایک ایسی چیز ہے جس کے اعتبار سے اگلے بندے کو دھوکہ دینا بھی آسان ہوتا ہے۔ آپ اپنا ایک خاص انداز بنا کے خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے اپنی شہرت بنا کر اور لوگوں کو جتنا لوٹ سکتے ہیں انہیں لوٹیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: آیات و روایات نے اس حوالے سے انسان کی راہنمائی کی ہے اور یہی حقیقی راہنمائی ہے جو آیات و روایات میں وارد ہوئی ہے۔

قرآن کریم نے خوابوں کا تذکرہ کیا ہے میں آپ کی خدمت میں قرآن سے چند خواب ذکر کرتا ہوں اور پھر ہم اس پر کچھ تحلیلی گفتگو کریں گے۔

سورہ یوسف آیت نمبر 44 میں میں ارشاد باری تعالیٰ ہوتا ہے : قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍ۔ عزیز مصر نے ایک خواب دیکھا۔

آیت 43 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ قَالَ الۡمَلِکُ بادشاہ نے کہا اِنِّیۡۤ اَرٰی سَبۡعَ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ؛ میں نے دیکھا ہے کہ سات گاۓ ہیں جو کہ موٹی ہیں سمان یعنی موٹی تگڑی گاۓ ہیں یَّاۡکُلُہُنَّ سَبۡعٌ عِجَافٌ؛ ان موٹی گاۓ کو پتلی گاۓ کھا رہی ہیں۔ وَّ سَبۡعَ سُنۡۢبُلٰتٍ خُضۡرٍ وَّ اُخَرَ یٰبِسٰتٍ ؕ؛ پھر اس نے سر سبز گندم کے خوشے دیکھے۔ اس کے بعد خشک خوشے دیکھے۔ ایک بنجر یا قحط زدہ منظر اس نے دیکھا تو اب اس نے درباریوں کو آس پاس بلایا جو اس نے درباری حضرات ہوتے ہیں یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَاُ اَفۡتُوۡنِیۡ فِیۡ رُءۡیَایَ اِنۡ کُنۡتُمۡ لِلرُّءۡیَا تَعۡبُرُوۡنَ﴿۴۳﴾؛ ملاء کہتے ہیں وہ افراد جن کے دنیا میں پیٹ بھرے ہوئے ہیں یعنی مال و دولت اور دنیا کی چیزوں سے ان کے پیٹ بھرے ہوئے ہیں انہیں کہتے ہیں "ملاء"۔

یہ افراد اکثر بادشاہوں کے قریب رہتے ہیں۔ حکمرانوں کے قریب کا طبقہ بن جاتا ہے تو اس بادشاہ نے بھی کہا "میں نے جو خواب دیکھا ہے اس کے بارے میں تم مجھے بتاؤ اگر تم لوگ خوابوں کی تعبیر جانتے ہو تو ذرا بتاؤ اس کی تعبیر" قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍ؛ انہوں نے کہا "یہ جھوٹے خواب ہیں"۔ وَ مَا نَحۡنُ بِتَاۡوِیۡلِ الۡاَحۡلَامِ بِعٰلِمِیۡنَ؛ اور اس کا ہمیں علم نہیں ہے یہ آپ نے دیکھا کہ خوابوں کا تذکرہ ہے اور اس حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: خواب درحقیقت دو قسم کے ہوتے ہیں: سچے خواب اور جھوٹے خواب۔ آپ نے کہا: خوابوں کا علم حاصل نہیں کیا جا سکتا یہ خدا کی طرف سے عطا ہوتی ہے، ان لوگوں کو عنایت ہوتا ہے جو حضرت یوسف علیہ السلام کی صفات کے حامل ہوں، اپنی عفت کی حفاظت کرنے والے ہوں۔

آخر میں انہوں نے انتہائی احسن انداز میں میٹنگ کے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اور دعا کروائی۔

دنیا بھر سے شرکت کرنے والے شرکاء میں سے جن شہروں کے شرکاء نے سوالات سے استفادہ کیا ان میں شامل تھے کراچی، لندن ،ملتان، حیدرآباد، لاہور اور دبئی۔

مولانا سید حسن رضوی کا مکمل درس ریوائیول کے یو ٹیوب چینل پر اور فیس بک پر موجود ہے اور لائیو پروگرام اٹینڈ کرنے کے لیے زوم لنک جوائن کیجئے۔

http://www.youtube.com/c/revivalchanel

http://www.facebook.com/revivalchanel

ZOOM ID 3949619859

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .