۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
پشاور دھماکہ

حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے اپنی حکمت عملی طے کریں۔ دہشت گردوں کا خاتمہ ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ضروری ہے کہ متحد ہوکر ریاستی ادارے اپنی حکمت عملی طے کریں ۔دہشت گردوں کا خاتمہ ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ طالبان دہشت گردوں کی شکل میں پہلے بھی اس ملک میں بہت بڑا فتنہ آچکا ہے ۔اس فتنے کا خاتمہ فوج کو کرنا ہو گا ،دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نقصان دہ ہوگی۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کوپروان چڑھانے میں سابقہ حکومت اور آرمی چیف پرالزامات عائد کیے جا رہے ہیں،ان الزامات کا نوٹس لیا جانا چاہئے اور تحقیقات کی جانی چاہیئں کہ دہشت گردوں کو یہاں آکر بسانے میں کس کا کردار ہے اور کون کتنا ذمہ دار ہے۔اس کا تعین ہونا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کراچی سانحہ کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .