۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مهدویت

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین راستی فر نے کہا: مذاہبِ اسلامی کے مشترکہ نکات میں سے ایک حضرت امام مہدی پر عقیدہ کا ہونا ہے۔ اسلام میں مہدویت کے موضوع کی حقانیت کی طرف توجہ عقیدۂ مہدویت پر شبہات کا راستہ بند کر دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر لاہور کے مدرسہ "جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا" کی پاکستانی طلباء کے لیے "مہدویت اور مذاہب" کے عنوان پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سابقہ طلاب کی جانب سے منعقدہ اس ورکشاپ میں مرکز تخصصی مہدویت حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی ماہر حجت الاسلام والمسلمین مہدی راستی فر نے حقیقتِ مہدویت کے بارے میں دلائل اور اسناد کو دوسرے مذاہب اور ادیان کے نقطۂ نظر سے بیان کیا۔

انہوں نے کہا: ماضی کے برعکس کہ جب مہدویت کو صرف چند کتابوں کے مطالعہ میں خلاصہ کیا جاتا تھا، آج "مہدویت" کو باقاعدہ ایک کورس کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: مہدویت کے بارے میں مختلف مذاہب کا نقطہ نظر خاصا وسیع ہے اور "مُنجیٔ عالَم" پر اعتقاد صرف اسلام کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ نجات دہندہ پر اعتقاد اسلامی دنیا سے کہیں فراتر ہے اور دیگر مکاتب فکر میں بھی مہدویت کا عقیدہ موجود ہے۔

حجۃ الاسلام راستی فر نے کہا: نجات دہندہ پر ایمان کے مشترکات کے باوجود اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ منجیٔ عالم کے بارے میں سب کا عقیدہ یکساں ہے بلکہ اس نظریہ میں بہت سے اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: کچھ نجات دہندہ کا انتظار کر رہے ہیں، کچھ عمومی طور پر نجات کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسی طرح کچھ اس نجات کو انفرادی نجات اور کچھ اجتماعی نجات سمجھتے ہیں، اس نجات سے کچھ دنیاوی نجات اور کچھ معنوی نجات مراد لیتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین راستی فر نے مہدویت کے موضوع پر اسلامی مذاہب کی توجہ دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام میں مہدویت کے موضوع کی صداقت اور حقانیت پر توجہ دینا عقیدۂ مہدویت پر شکوک و شبہات کا راستہ بند کردے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .