۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله رضا رمضانی

حوزہ / مجمع جھانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اگر ہم عالمی میدان میں مہدویت کو عوام کی اپنی زبان میں متعارف کرائیں تو بلاشبہ ہم ان میدانوں میں سرخرو ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جھانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے کہا: آج مہدویت کا موضوع دنیا بھر میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے لہذا دنیا کے تمام خطوں میں بین الاقوامی ادبیات کے ساتھ اس پر بحث ہونی چاہئے۔

مجلس خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) میں گیلانی عوام کے نمائندہ نے مزید کہا: اس وقت دنیا کے 95 فیصد امکانات اور ٹیکنالوجیز مخالف گروہ کے اختیار میں ہے اور حتی ہالی ووڈ فلموں میں بھی "آخرالزمان" کے موضوع پر مسلمانوں کے چہرے کو پرتشدد متعارف کیا جاتا ہے لہذا مہدویت کے شعبے میں فعال علماء کرام اور طلاب عزیز کی ذمہ داری ہے کہ اگر ہم اس میدان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے پاس موجود صلاحیتوں اور علم و دانش کو استعمال کرنا ہو گا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ہمیں اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کے ساتھ ساتھ جامعۃ المصطفی جیسے بین الاقوامی ادارے میں دنیا بھر سے موجود طلاب کرام کی صلاحیتوں سے بھی بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ اسی طرح اس ادارے کی پوری دنیا میں موجود نمائندگیوں، مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے مختلف ممالک میں موجود نمائندوں کے ذریعہ اپنی پوری طاقت سے مہدویت کے صحیح عقیدے کو دنیا تک پہنچانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .