۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پیغمبرِ رحمت (ص) اور مہدویت ورکشاپ 

حوزہ/ ہمکارانِ مھدویت، ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ بعنوانِ "پیغمبر رحمت (ص) اور مہدویت" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ظہورِ آفتابِ ولایت کی ضرورت کا ہمیں اُس وقت احساس ہوگا جب ظہور سے پہلے بے سرو سامانی اور ناامنی کے ماحول سے باخبر ہوں اور اُس وقت کے ناگفتہ حالات کو اچھی طرح درک کرلیں۔اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوٸے دو روزہ ورکشاپ بعنوانِ "پیغمبر رحمت (ص) اور مہدویت" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری فرزند یوسف زہرا علیہ السلام تمام انسانيت کے لیے منجی موعود کی حیثیت رکھتے ہیں۔امام مہدی عج اور آج کے دور میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آج ہمارے دور میں علم و صنعت کی ترقی انسانی معاشرے کے اخلاقی و ثقافتی لحاظ سے پستی کا باعث بن رہی ہے۔جس قدر انسان ترقی کرتا جا رہا ہے اُتنا ہی انسانيت سے دور ہوتا جارہا ہے جبکہ مہدوی معاشرے میں حقيقت اِس کے برعکس ہوگی۔

مہدوی حکومت ایک ایسی حکومت ہوگی جہاں علم و دانش کے دروازے کھلے ہوں گےاور وہ بھی نہ صرف اس مقدار میں جو کہ انبیإ و اولیإ خداپر کھلے تھے بلکہ اس سےبھی تیرہ گنازیادہ علم و دانش سے بہرہ مند ہوں گے،حیرت انگیز علمی ترقی ہوگی اور دنیاٸے علم و دانش و ثقافتی اعتبار سے واضح طور پر تبدیلی رونما ہوگی۔مہدوی معاشرے کے قیام میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا نہایت ضروری ہے اوراِس کے لیے امامِ عصر عج کی معرفت نہایت ضروری ہے۔انسان علم اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں انتہا تک پہنچنے کے باوجود اخلاق اورانسانی کمالات کی اعلی منزل سے قریب ہوں گے۔امام عصر عج کے الہی نظام میں بشریت کامل ہوچکی ہوگی،اخلاق و فکرو آرزو و تمنا رشدوکمال کی حد تک پہنچ جاٸیں گے یہ وہی عظیم وعدہ ہے جو امام مہدی عج کے دورِ حکومت میں پورا ہوگا۔

آخر الزمان کے دور کی مشکلات کو درک کرنے اور مہدوی معاشرے کے قیام میں کردار ادا کرنے کے لیے ادارہ المھدی عج تربیت اسلامی ،ادارہ التنزیل، ادارہ حیات طیبہ،ادارہ صالحین،ادارہ جماران پاکستان،جامعتہ المنتظر،جامعہ الزھرإ اور دیگر قرآنی و مہدوی اداروں کی شراکت سے پیغمبرِ رحمت اور مہدویت ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں قرآن شناسی،توحید شناسی،مہدوی کورس اور قاٸمِ آلِ محمد سے متعلق بنیادی سوالات وجوابات کا سلسلہ شامل ہے۔اس ورکشاپ کی اہم خصوصيات مہدوی سرگرمیاں،ملٹی میڈیا کا استعمال،ایکٹیویٹی بیس لیکچرز،گروپس ڈسکشن،فیلڈ ٹاسک،نماز باجماعت اور مقابلہ جات و انعامات کا سلسلہ شامل ہے۔

بمقام: جماران مؤسسہ علومِ قرآن، 30-A شاہ جمال لاہور
رجسٹریشن کیلئے رابطہ کیجئے:
0316-1444972 / 0300-0255524
منجانب: ہمکارانِ مھدویت، ادارہ التنزیل پاکستان

خصوصی رپورٹ : سویرا بتول

تبصرہ ارسال

You are replying to: .