بدھ 26 مارچ 2025 - 15:55
علامہ اشفاق وحیدی کا آرمی چیف آف پاکستان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے ایک پیغام میں  آرمی چیف آف پاکستان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مذہبی و سیاسی اسکالر اور سابق ممبر بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے ایک پیغام میں آرمی چیف آف پاکستان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: آرمی چیف آف پاکستان جنرل سید آصف منیر کی والدہ کی وفات پر لواحقین کو بالخصوص آرمی چیف آف پاکستان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے رب کائنات بحق معصومین علیہم السلام مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے کہا: ہم اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha