۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ محمد افضل حیدری

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی امن قائم کرنے کی کوششیں کہیں نظر نہیں آرہیں، زمینی تنازع کے نام پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کو کیوں روکا نہیں جا سکا؟ وزیر اعظم، صدر اور آرمی چیف حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے پاراچنار میں امن قائم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پارا چنار شہر اور اطراف میں جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی امن قائم کرنے کی کوششیں کہیں نظر نہیں آرہیں۔ زمینی تنازع کے نام پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کو پھیلانے کو کیوں روکا نہیں جا سکا؟شرپسند ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گزارش ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے پاراچنار میں امن قائم کیا جائے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کی ایجنسیوں کی حیثیت کے ختم کرنے کے بعد صوبائی حکومت کے پاس امن و امان کے معاملات ہیں۔ ضلع کرم سمیت تمام اضلاع صوبہ خیبر پختون خواہ کا باقاعدہ طور پر حصہ ہیں تو صوبائی حکومت، پولیس اور بارڈر علاقہ ہونے کے ناطے فوج کی موجودگی کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کو روکا کیوں نہیں کیا جا سکا۔ نیشنل ایکشن پلان پاراچنار پر کیوں نافذ نہیں کیا جاتا۔ باہر سے دہشت گرد یہاں پہنچ کر لشکر کشی کرتے ہیں، مگر ادارے ہیں کہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .