۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی قیادت میں ایک وفد نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پختونخوا میپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان تحریک انصاف اور بی این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی قیادت میں ایک وفد نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پختونخوا میپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان تحریک انصاف اور بی این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماؤں کی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار علی شاہ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور ڈاکٹر فرحان علی و دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی فعالیت پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ موجودہ جعلی مینڈیٹ کی حامل نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں ہزاروں سیاسی قیدی انتقامی کارروائی کے نشانے پر ہیں۔ عوام جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمرانوں سے بیزار ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماؤں کی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان عوام کی ترجمان بن کر عوام کی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے۔ ارباب اقتدار کی عوام کی آواز کو دبانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

اس موقع پر کبیر افغان نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر عوام نے لبیک کہا۔ یہ الائنس انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو بے نقاب کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .