۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
جلوس عاشوراء جموں وکشمیر

حوزہ/19 محرم الحرام 2024ء بروز جمعہ دن 2 بجے جلوس علم و ذوالجناح محلہ سادات کیھتر، (مسلم آباد، ہری پور ہزارہ پاکستان سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کر کے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 19 محرم الحرام 2024ء بروز جمعہ دن 2 بجے جلوس علم و ذوالجناح محلہ سادات کیھتر، (مسلم آباد، ہری پور ہزارہ پاکستان سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کر کے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا۔

ہری پور میں قدیمی مجلسِ عزاء و سالانہ ماتمی جلوس سید الشہداء

جلوس میں سیکیورٹی کے بہت سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اس موقع پر ایس پی جمیل الرحمان قرشی ہری پور، ڈی ایس پی محمد عزیز تھانہ خان پور اور ایس ایچ او تھانہ خان پور موجود تھے۔

فائر بریگیڈ اور ایمبولنس اور صفائی ستھرائی کے لیے ٹی ایم اے خان پور کا اسٹاف بھی موجود تھے۔

ہری پور میں قدیمی مجلسِ عزاء و سالانہ ماتمی جلوس سید الشہداء

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 6 بجے حویلی سیداں امام بارگاہ علی ابن طالب علیہ السّلام مسلم آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

یاد رہے یہ وہی علاقہ ہے جہاں ماضی میں کئی بار تکفیری عناصر نے جلوس پر دھاوا بولا اور ماحول کو خراب کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں۔ دو سال پہلے ایک مخصوص گروہ جو جلسے جلوسوں کا مخالف ہے عید میلادالنبی کا جلوس بھی روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس جلوس میں ماضی میں مقامی لوگ شرکت کیا کرتے تھے، لیکن حال ہی میں دور دراز علاقوں کے مؤمنین بڑھ چڑھ کر اس جلوس میں شرکت کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے خلاف جتنی سازشیں ہوں گی اتنا ہی عظیم الشان طریقے سے منائی جائے گی۔

ہری پور میں قدیمی مجلسِ عزاء و سالانہ ماتمی جلوس سید الشہداء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .