حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان سے نامہ نگار کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے ایران کے شہر ہمدان میں تبلیغ دین کورس "طرحِ امین" میں موجود طلاب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی طالب علم اپنی زندگی میں غیبی اور خدائی امداد کو محسوس نہ کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ابھی حضرت حجت (عجل) کے سپاہی ہونے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: چاہے یونیورسٹی میں ہو یا حوزہ علمیہ، لوگ تعلیم و تربیت حاصل کرتے ہیں اور ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں لیکن اگر وہی شخص خدانخواستہ فراموشی کے مرض میں مبتلا ہو جائے تو یہ سب چیزیں اسے بھول جائیں گی اور یہ سارے اعزازات بے معنی ہو جائیں گے لہذا جو چیز اہم اور پائیدار ہے وہ انسان کا اپنے روحانی اور معنوی مسائل پر توجہ دینا ہے۔
ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے تبلیغِ دین کورسز "طرحِ امین" میں موجود مبلغین کی تعریف کرتے ہوئے کہا: بہت کم ایسے گروہوں کا نام لیا جا سکتا ہے جو اپنے راستے میں آنے والی تمام مشکلات اور مصائب کے باوجود اپنے ہدف کے حصول کے لئے کوشش کرتے اور ڈٹے کھڑے رہتے ہیں۔
حجۃ الاسلام شعبانی نے کہا: آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے آپ کی کوششوں اور زحمات کا صلہ بہت قیمتی اور عظیم ہے۔ بعض اوقات ایک بلند حوصلہ مند طالب علم "امتِ واحدہ" کا ایک مکمل مصداق ہوتا ہے اور رستے کے مسائل، مشکلات اور سہولیات کا فقدان اس کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن پاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ