۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مومنی

حوزہ / حوزہ علمیہ اصفہان میں امور تبلیغ و تہذیب کے سرپرست نے کہا: علماء کرام کا لباس تبلیغِ دین کا بہترین ذریعہ ہے چونکہ جب ایک شخص لباسِ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملبوس ہوتا ہے تو یہ لباس خود بخود معاشرے میں اس کی تبلیغ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان میں امور تبلیغ و تہذیب کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مومنی نے طلاب حوزہ علمیہ اصفہان کے 19ویں دورۂ ادیب (تلبّس دائم) کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں شیطان کے ساتھ سخت تصادم کا سامنا ہے۔ جتنا ہم ظہور کے وقت کے قریب ہوتے جائیں گے، اتنا ہی یہ تصادم بھی بڑھتا جائے گا۔

انہوں نے کہا: آج اگر دنیا کی خبروں کو دیکھیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ تمام شیطانی طاقتیں انتہائی مربوط اور منظم انداز میں کام کر رہی ہیں۔

حجت الاسلام مومنی نے کہا: بدقسمتی سے دنیا میں فساد اخلاقی اور بدعنوانی کو ایک معمول کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے حتی کہ آج جب ایک جگہ "ہم جنس پرست" مارچ کرتے اور اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہیں اور ایک شخص ان کو انجیل کی آیات پڑھ کر سناتا ہے تو پولیس اس شخص کو گرفتار کر لیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم طلباء دینی کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا سپاہی ہونے کا افتخار حاصل ہے۔ یاد رہے کہ طلبہ کا بنیادی اور اولین فریضہ اسلامی عقائد کی حفاظت اور ان کی ترویج ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: آج ہمیں شیطان کے ساتھ سخت تصادم کا سامنا ہے۔ جتنا ہم ظہور کے وقت کے قریب ہوتے جائیں گے، اتنا ہی یہ تصادم بھی بڑھتا جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان دونوں محاذوں کو واضح طور پر بیان کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .