۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت‌الاسلام رهبر
امام جعفر صادق علیہ السلام کے پیروکاروں کو بھی صادق ہونا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی رہبر نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں اپنے شیعوں کو خطاب کرکے فرمایا: اے میرے شیعو! آپ کے امام کو صادق یعنی سچا کہتے ہیں آپ کو بھی سچائی کے ذریعہ ہماری مدد کرنی چاہیے۔پس حکومت، ملت اور انسانوں کے ایک دوسرے سے رابطے صداقت کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی رہبر نے اصفہان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے امام علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں امام(ع) کے مقام و منزلت، ان کے مکتب اور ان کے فرامین پر خصوصی توجہ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا: اگرچہ ہر امام نے اپنے زمانے میں اس زمانے کے حالات کے مطابق معارف اسلامی کی ترویج کی ہے لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کو ان کے زمانہ کے خاص حالات کی وجہ سے مکتب اہل تشیع کو زیادہ پھیلانے کی فرصت ملی اور واقعہ کربلا کے بعد جن دشوار حالات کا سامنا امام سجاد علیہ السلام اور امام محمد باقر علیہ السلام کو کرنا پڑا امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے میں وہ حالات کچھ تبدیل ہوئے اور امام علیہ السلام کو معارف اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کا موقع ملا۔

دینی علوم کے استاد نے مزید کہا: تاریخ نقل کرتی ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے چار ہزار محدث شاگرد تربیت کئے اگرچہ مکمل آزادی نہیں تھی اور آج کے دینی مدارس کی طرح امام علیہ السلام اسلام کا درس ایک جگہ نہیں ہوا کرتا تھا لیکن اس کے باوجود امام(ع)  کے شاگرد اور علوم کے پیاسے مختلف جگہوں اور مختلف حالات میں امام سے دینی معرفت حاصل کرتے رہے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی رہبر نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے کی تاریخ پڑھنے لائق ہے اور اس زمانے کے (مادہ پرست) ابن ابی العوجاء سے آپ کا مناظرہ بہت بڑی دینی میراث ہے۔

شہر اصفہان کے امام جمعہ نے  امام جعفر صادق علیہ السلام نے کئی جلیل القدر شاگردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام صادق علیہ السلام کے شاگردوں نے بھی شیعہ معرفت کی ترویج کے لیے بہت زیادہ جدوجہد کی۔ آپ کے قابل اعتماد شاگردوں میں ایک ہشام بن حکم تھے جو زبردست قسم کے راوی تھے۔

حجت الاسلام رہبر نے کہا:  آج حوزہ علمیہ قم اور دینی مدارس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان میں فقہ جعفری پڑھائی جاتی ہے اور اصول کافی، تہذیب، استبصار، اور من لا یحضرہ الفقیہ کی روایات(کہ جو زیادہ تر امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل ہوئی ہیں) پر تحقیق کی جاتی ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں اپنے شیعوں کو خطاب کرکے فرمایا: اے میرے شیعو! آپ کے امام(ع) کو صادق یعنی سچا کہا جاتا ہے آپ بھی سچائی کے ذریعہ ہماری مدد کرو۔ پس حکومت،  ملت اور انسانوں سے رابطہ صداقت کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام ایک اور روایت میں فرماتے ہیں: لوگوں کو اپنے عمل کے ذریعہ اسلام کی طرف بلاؤ  نہ کہ زبان کے ذریعہ۔ پس شیعیان اہل بیت علیہم السلام اور بالخصوص دینی  طلاب کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو صرف گفتار سے نہیں بلکہ اپنے عمل کے ذریعہ دین کی طرف بلائیں کیونکہ انسان کا عمل زبان سے زیادہ موثر ہوا کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .