۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه همدان

حوزہ / ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: انسان جب مغرور ہوتا ہے تو اس کا اپنے خالق سے رابطہ کٹ جاتا ہے اور وہ خدا کی طاقت وقدرت کو نہیں دیکھ پاتا۔ قرآن کریم نے ان مشکلات میں مبتلا نہ ہونے کا راستہ نماز کو قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام حبیب اللہ شعبانی نے نماز کے موضوع پر صوبائی سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:قرآن مجید انسان کو کمزور مخلوق قرار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر انسان کو اس کے اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اسے جہنم کے بد ترین نقطے میں ڈال دیا جائے گا۔ انسان کی اس حالت کی وجہ خدا وند متعال سے اس کے رابطے کا کٹ جانا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: انسان جب مغرور ہوتا ہے تو اس کا اپنے خالق سے رابطہ منقطع ہو جاتاہے وہ خدا کی طاقت وقدرت کو نہیں دیکھ پاتا۔ قرآن کریم نے ان مشکلات سے نجات کا راہ حل نماز قائم کرنے اور خدا سے متصل رہنے میں قرار دیا ہے۔

شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: نماز، انسانی صفات کو مثبت جہت دیتی ہے اور انسانی معاشرے کو منفی صفات سے نجات دیتی ہے۔

انہوں نے کہا: معاشرے میں اقامہ نماز کی ترویج کے لیے صرف اجلاسوں کا انعقاد کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .