۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ طٰہ محمدی

حوزہ /ایران کے صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انسان کو اس فانی جہان سے بہت زیادہ وابستہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ انسان کی خلقت بلندتر اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہے کہ ان اہداف کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ غیاث الدین طٰہ محمدی نے شہر ہمدان میں مدرسہ ’’آخوند‘‘ میں فلسفہ کی کتاب اسفار کے درس کے آغاز میں گناہ سے اجتناب کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر دن رات میں جس طرح ہمیں عبادت کرنی چاہئے وہ انجام نہ پائے تو انسان کو اس کی وجہ ان گناہوں میں تلاش کرنی چاہئے جن کا دن میں اس نے ارتکاب کیا ہے۔

صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اس نکتے کی طرف بھی توجہ ضروری ہےکہ بہشت میں انسان کو جو مقام بھی عطا کیا جائے گا اس کا بیج اسی دنیا میں بویا گیا ہے۔

انہوں نے اس دنیا کی زندگی کو جلاوطنی کی زندگی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا: انسان کو آخرت کی طرف متوجہ ہونا چاہئے اور انسان کو اس فانی دنیا سے وابستہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ انسان اعلیٰ اہداف کے لئے خلق ہوا ہے۔

آیت اللہ طٰہ محمدی نے کہا: بعض افراد غفلت اور سستی کی وجہ سے اپنے آپ کو اس دنیا کی جہنم سے باہر نہیں نکال سکتے اور الہی نعمتیں دیکھنا ان کے نصیب میں نہیں ہے۔

شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: ان جیسے افراد کی زندگی بے کار ہے اور یہ افراد ان لوگوں کی طرح ہیں جو ماہ مبارک رمضان میں ایک سگریٹ کی خاطر اپنے آپ کو اس باعظمت مہینے کی بہت ساری نعمتوں سے محروم کر لیتے ہیں۔

آیت اللہ غیاث الدین طٰہ محمدی نے آخر میں کہا: اس دنیا میں ایسے افراد بھی ہوتے ہیں کہ جن کے دل نورِ قرآن سے چھلک رہے ہوتے ہیں چونکہ انہوں نے قرآن کریم کو درک کیا ہے اور وہ آداب الہی کے پابند ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .