۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سید حمید الحسن

حوزہ/ ہندوستان میں تمام مذہب کے لوگ ہمارے ملک میں ہیں ہم ان کے ساتھ سکون سے رہتے ہیں یہ عبرت کی چیز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ ناظمیہ میں آیت اللہ سید حمید الحسن نے پانچ محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ واعظین میں لائبریر میں سناتن دھرمی لوگوں کی کتابیں لکھی ہیں چاروں ویدوں کے بارے میں لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکا پڑھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بے کار چیزوں کو بھی مصرف میں لے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مذہب کے لوگ ہمارے ملک میں ہیں ہم ان کے ساتھ سکون سے رہتے ہیں یہ عبرت کی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی چیز کو اعتراض کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں رخ کو دیکھنا چاہئے ۔ آیت اللہ نے سبھی مذاہب کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے حضرت عون و محمد کی شہادت کو بیان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .