۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ کلاس اخلاق مدرسه علمیه امام صادق (ع) حاجی آباد

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین کشاورزی نے کہا: خدا کی یاد سے غفلت بہت سارے گناہوں کا پیش خیمہ ہے۔ پس انسان کے درون میں اسے ہدایت کرنے والا ضمیر ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین کشاورزی نے شہر حاجی آباد میں مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) میں طلاب کو درسِ اخلاق دیتے ہوئے کہا: یہ جہاں خداسے اوجھل نہیں ہے اور انسان کو خدا کے محضر میں گناہ نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: انسان کے اعضاء و جوارح قیامت کے دن اس کے اعمال پر شاہدہ ہوں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین کشاورزی نے طلاب کے مخاطب ہو کر کہا: انسان کو کسی بھی حال میں خدا کی یاد سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور اگر انسان خدا کی یاد سے غافل نہ ہو تو وہ بلند درجات تک پہنچ سکتا ہے۔

ایران کے شہر "ارزوئیہ" کے امام جمعہ نے کہا: خدا کی یاد سے غفلت بہت سارے گناہوں کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا: انسان کے درون میں اسے گناہوں سے دور رکھنے اور ہدایت کرنے والا ضمیر ہونا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .