۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا عبدالرحمن خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: جو شخص اپنے آپ کو دیندار سمجھتا ہے اسے بابصیرت ہونا چاہئے اور اس میں حق کو باطل سے جدا کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے اس شہر کے اہلسنت طلبہ کو درسِ اخلاق دیتے ہوئے کہا: دیانت ہر انسان کے لئے لازم ہے۔ دیندار کے لئے کچھ شرائط ہیں۔

شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: دینداری صرف دین اور اسلامی فرائض کو انجام دینے کا نام نہیں بلکہ دینداری کا موضوع بہت وسیع ہے اور اس کا کچھ حصہ اعمال اور اخلاقیات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دیندار شخص کا معاشرہ میں عمل اور کردار واضح اور روشن ہونا چاہئے اور جس شخص کو دیندار سمجھا جاتا ہے اس کا کردار قرآنی اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ وہ دشمنوں کو اچھی طرح پہچان سکے اور ان کے مقابلے میں بہترین اور کارآمد ردّعمل دکھا سکے۔

مولوی عبدالرحمن خدائی نے کہا: ایک دیندار شخص کا معاشرہ میں اخلاق ایسا ہونا چاہئے کہ سب کے لئے اس کا اخلاق اور اچھائی نمونہ ہو۔

انہوں نے کہا: اچھا اخلاق لوگوں کے دین کی طرف مائل ہونے کی راہ ہموار کرتا ہے لیکن اس کے برعکس جو اپنے آپ کو دیندار سمجھتا ہے لیکن اس کا اخلاق اچھا نہیں لوگ ایسے شخص سے دور رہتے ہیں۔ پس ہم سب کو متوجہ رہنا چاہئے کہ دینداری کی خاص شرائط ہیں کہ جن کی رعایت کر کے خدا کے دین کو پھیلایا جا سکتا ہے۔

شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اچھے اخلاق اور بصیرت کی وجہ سے اسلام تیزی سے پھیلا اور ان کی پسندیدہ خصوصیات نے بہت سارے انسانوں کو دینِ اسلام کی طرف مائل کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .