۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ/ ایرانی شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا کہ آج انسانی معاشرے کی زیادہ تر مشکلات الٰہی اور دینی علوم و معارف سے دوری کا نتیجہ ہیں، کسی بھی معاشرے میں دین و مذہب کا رنگ اور رجحان ختم ہو جائے تو وہاں انسانیت بھی دم توڑ دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل سنت عالم دین مولوی عبدالرحمن خدائی نے کردستان ایران کے بانہ شہر میں طلاب کو درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسی آسمانی کتاب ہے جس میں روحانی اور جسمانی طور پر تندرست انسانی زندگی گزارنے کیلئے بہت سی ہدایات موجود ہیں۔

اِمام جمعہ شہرستان بانه نے کہا کہ یقیناً قرآن کے مطابق زندگی بسر کرنا، ہمیں ہر موڑ پر مددگار ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا جو بھی قرآن سے عملی طور پر واقف ہو جائے گا اسے بہت سی مشکلات سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانی معاشرے کی زیادہ تر مشکلات الٰہی اور دینی علوم و معارف سے دوری کا نتیجہ ہیں، کسی بھی معاشرے میں دین و مذہب کا رنگ اور رجحان ختم ہو جائے تو وہاں انسانیت بھی دم توڑ جاتی ہے۔

مولوی خدائی نے بچوں کی قرآنی تعلیم کی ضرورت اور اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی قرآن سے آشنا کرانے کے ساتھ قرآن کو اپنی زندگی کا اہم حصہ بنانا چاہیئے۔

اِمام جمعہ شہرستان بانه نے مزید کہا کہ انسانوں کو در پیش ہر پیچیدہ مسئلے کا حل قرآن مجید میں موجود ہے، لہٰذا آج ہمیں تمام برائیوں سے بچنے کیلئے قرآن کے ساتھ انس پیدا کرنا چاہیئے اور اس کی ہدایات کے مطابق چلنا چاہیئے۔

انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کم و بیش قرآنی تعلیمات پر توجہ دینی چاہیئے اور اس وحی الٰہی پر مشتمل آسمانی کتاب کی تعلیم کو اپنی تعلیمی اور اخلاقی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .