۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ت

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین صالحی نے مسجد کو دین کی بنیاد قرار دیا اور کہا: نماز جمعہ جو معاشرے کی ضروریات اور اس کے محور کو حرکت میں لاتی ہے، مساجد کے اہم ترین امور میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بندر خمیر کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین صالحی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: : امام حسین علیہ السلام کو "شریک قرآن" کے عنوان سے خطاب کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دینی اقدار کا حصول حسینی تعلیمات کے صحیح درک و فہم پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج حدیث ثقلین کے ان دو الہی مصادیق کو مدنظر رکھنا چاہئے تاکہ تمام موحدین قرآن و عترت کے ان ہادیوں سے مستفید ہو سکیں۔

حجت الاسلام صالحی نے اپنے خطبات کے دوران مسجد کو دین کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: نماز جمعہ جو معاشرے کی ضروریات اور اس کے محور کو حرکت میں لاتی ہے، مساجد کے اہم ترین امور میں سے ایک ہے۔ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ نماز جمعہ کا مطلب محض امام جمعہ یا اس کے خطبات کو سننا ہے حالانکہ یہ ایک غلط سوچ ہے چونکہ نماز جمعہ ایک ایسی عظیم عبادت ہے جس میں بشمول امام جمعہ دین اور اسلامی افکار کو ترویج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دین کی بنیاد اور اساس مسجد قرار پاتی ہے۔ مساجد کا کام عمومی اور جامع ہونا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .