۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ توانمند سازی کانون های قرآن و عترت نورالثقلین حوزه علمیه خواهران آذربایجان‌غربی در میاندوآب

حوزہ/ ایران کے شہر «میاندوآب» کے امام جمعہ نے کہا کہ قرآن سے دوری انسان کو معارف دینی تک رسائی سے محروم اور دور کر دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میاندوآب کے امام جمعہ حجۃ الاسلام حمید حسن زادہ نے میاندوآب میں واقع حوزہ علمیہ الزہرا (ص) میں کہا: حوزہ علمیہ کو علم و دانش کی پیدائش کا مرکز ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام شکوک و شبہات کا جواب قرآن اور احادیث میں ہے، کہا: قرآن سے دوری ہمیں دینی معارف تک رسائی سے محروم کر دیتی ہے۔

میاندوآب کے امام جمعہ نے ایک اہم پیغام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآنی مراکز کو قرآن و عترت دونوں میدانوں میں فعال ہونا چاہیے اور ان مراکز کو فعال مبلغین پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو شکوک و شبہات کا جواب دے سکیں۔

اس پروگرام میں شہر میاندوآب کے قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر مہدی عباسی نژاد نے کہا: انسان کامل کا اعلیٰ ترین درجہ یہ ہے کہ وہ معاشرے کی ضرورتوں اور ذمہ داریوں کا احساس کرے، لہذا طلباء کو قرآنی مدارس میں تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ 5 سال پڑھنے کے بعد کتاب الٰہی کا مختلف جہتوں سے مطالعہ کرسکیں اور معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو مؤثر طریقے سے پہنچا سکیں۔

انہوں نے مزید بیان کیا کہ قرآنی مرکز کی کامیابی اسی وقت ہے جب راہ قرآن پر چلا جائے اور ساتھ ہی ساتھ قرآن، خدا اور رسول اکرم (ص) پر ایمان کو مضبوط کیا جائے۔

مہدی عباسی نژاد نے سورہ جمعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اس سورہ مبارکہ کے مطابق معاشرے کی کامیابی اور سعادت وحی الہی پر عمل اور ولی خدا کی اطاعت میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .