۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کتاب سٹیڈی سرکل

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام مطالعہ کتاب مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام مطالعہ کتاب مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تمام صوبائی سیکرٹریز تربیت کو سٹڈی سرکل پروگرام ارسال کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹیڈی سرکل کا مقصد کارکنوں میں علمی و فکری شعور کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی صحیح خدمت کر سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین دینی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے بہترین، متدین، متعہد اور باشعور نسل نو کی تربیت کو قوم و ملت کی بلندی و سرفرازی قرار دیتی ہے۔

کتاب؛ بہترین نسل کی فکری اخلاقی تربیت کا بہترین ساتھی اور رہنما ہے۔ کتاب سے انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .