حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز فقہی آئمہ اطہار (ع) کے سربراہ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 23 ویں برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے علمی مقام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم جتنا زیادہ فقہ و اصول میں مطالعہ کریں گے ہمیں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی علمی عظمت کا اندازہ ہو گا۔
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دین کے متعلق شناخت باعث بنی کہ وہ اسلامی جمہوریہ کے نظام کی بنیاد رکھیں۔
انہوں نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں پائی جانے والے خصوصیات نے انہیں ممتاز شخصیت بنا دیا تھا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ ان کی نظر میں دنیا کی کوئی وقعت نہیں تھی۔
آیت اللہ لنکرانی نے کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ حوزہ علمیہ اور نظام اسلامی جمہوریہ ایران اس عظیم شخصیت کو پہچانیں۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے خدا کے لئے قیام کیا۔ امام نے جن حالات میں قیام کیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ انہیں کامیابی نصیب ہوگی۔ لیکن ان کا خلوص اور شجاعت ان کی کامیابی کا باعث بنے۔
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: خدا کا خاص لطف تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلامی حکومت قائم کرکے معاشرے میں موجود ظلم و ناانصافی کر دیا۔
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: خدا کا خاص لطف تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلامی حکومت قائم کرکے معاشرے میں موجود ظلم و ناانصافی کو ختم کر دیا۔
انہوں نے آخر میں کہا: ہمیں سوچنا چاہیے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے کس طرح یہ مقام حاصل کیا؟