حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوہاٹ مرائ بالا میں قومی وحدت کونسل کے زیر اہتمام امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 33 ویں برسی کے مناسبت سے عظمت ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں سینکڑوں مومنین نے شرکت فرمائی اور کثیر تعداد میں علاقہ کے علماء کرام بھی تشریف فرما تھے۔ جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین محمد باقر منتظری، حجۃ الاسلام والمسلمین سید اقرار حسین شیرازی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالحسین الحسینی، حجۃ الاسلام والمسلمین ارشاد علی جعفری صوبائ رہنما مجلس وحدت مسلمین، حجۃ الاسلام والمسلمین ذوالفقار علی حیدری صوبائ رہنما مجلس وحدت مسلمین، حجۃ الاسلام والمسلمین صابر علی نجفی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید نور نقی شیرازی اور حجۃ الاسلام والمسلمین میثم علی شامل تھے۔
قابلِ ذکر ہے کہ علماء کرام نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت، نظام ولایت فقیہ اور امام کی زندگی پر مفصل گفتگو فرمائی۔