۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دفتر ایم ڈبلیو ایم مشہد

حوزہ / دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیر اہتمام امام راحل،خمینی بت شکن کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیر اہتمام امام راحل، خمینی بت شکن کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں علماء وطلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس پروگرام کے خطیب پاکستان کے معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی صاحب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی شخصیت کے مختلف پہلووں کو سمجھنے کے لئے وسیع مطالعہ کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے حوزہ علمیہ کی قدیمی روش سے ہٹ کر فقہ اہلبیت (ع)کو معاشرے میں عملی طور پر لاگو کرنے کی طرف توجہ دی اور بالآخر آپ کی کوششوں سے ایران کی سرزمین پر اسلامی انقلاب رونما ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اس دور میں جب دنیا کمیونزم اور سوشلزم کے بلاکوں میں تقسیم تھی، دنیا میں "لاشرقیہ ولا غربیہ" کا نعرہ لگا کر لوگوں کو اسلام کے آفاقی نظام کی طرف دعوت دی چونکہ اس انقلاب کی بنیاد مادہ پرستی نہ تھی بلکہ معنویت اور روحانیت تھی۔ اسی وجہ سے چالیس سال ہونے کے باوجود اور دشموں کی اس انقلاب کے خلاف سرتوڑ کوششوں کے باوجود آج بھی پوری طاقت اور قوت سے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

امام راحل نے "لا شرقیہ ولا غربیہ" کا نعرہ لگا کر لوگوں کو اسلام کے آفاقی نظام کی طرف دعوت دی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .