۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
پونہ میں بانی انقلاب کی برسی کا پر شکوہ اہتمام

حوزہ/ نوجوانوں اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل نے حضرت امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لٸے حضرت رضا شاہ فقیر تکیہ شیعہ اثنا عشری ٹرسٹ میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر کبیر، بانٸ انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی برسی کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے انھیں یاد کیا جا رہا ہے وہی شہر پونہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نوجوانوں اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل نے حضرت امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لٸے حضرت رضا شاہ فقیر تکیہ شیعہ اثنا عشری ٹرسٹ میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا۔ جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مجلس کو حجت الاسلام مولانا سید کمیل اصغر زیدی صاحب اور حجت الاسلام مولانا سید محمد اسلم رضوی صاحب نے خطاب کیا اور امام راحل کے متعلق اپنے اپنے مخصوص انداز میں ان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

مقررین سے پہلے علی رضا سخاوت علی نے اپنے اشعار کے ذریعے امام راحل کو یاد کیا اور نو نہالوں نے مشہور زمانہ ترانہ سلام فرماندہ پڑھ کر اس جلسہ میں روح پھونکی۔ قابل ذکر ہے کہ اس جلسہ کی نظامت کے فراٸض عالی جناب مولانا ڈاکٹر شبیہ الحسن کاظمی صاحب نے انجام دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .