حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفی کوہاٹ کے زیر اہتمام امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کا پروگرام علاقائی سطح پر انتہائی باشکوہ طریقے سے منایا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام سمیت عوام نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق علماء کرام نے افکار امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور شخصیت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر گفتگو کی۔ جس میں بتایا گیا کہ ملت پاکستان کی نجات کا راستہ فکر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہے۔
برسی کے پروگرام سے حجۃ الاسلام احسان اللہ محسنی، حجۃ الاسلام سید ثاقب شیرازی، حجۃ الاسلام سید قیصر عباس الحسینی، حجۃ الاسلام سید ہاشم شیرازی اور حجۃ الاسلام مولانا عدنان علی بسیجی نے گفتگو کی۔ پروگرام کے آخر میں مختلف تحائف تقسیم کیے گئے۔