حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ "معارف اسلامی/Islamic Thought" نامی کتاب انگریزی زبان میں ہندوستان میں مجمع جهانی اهل بیت (علیهم السلام) کے زیراہتمام شائع ہوئی۔
مذکورہ تصنیف، جسے جناب محمد سعیدی مہر، امیر دیوانی، محسن جوادی اور علیرضا امینی نے لکھا ہے، اصول دین کے مختلف شعبوں میں شیعہ امامیہ عقائد کی نصابی کتاب ہے۔
کتاب کے مؤلفین نے کتاب کے مقدمے میں موجودہ دور میں انسانوں کو درپیش فکری بحرانوں کو حل کرنے میں مذہب کے کردار کی وضاحت کی ہے اس کے بعد خدا کی تلاش کے طریقے اور خدا کی معرفت اور علم بشر کی دسترس اور مختلف مضامین کے ساتھ ساتھ قرآن کے نقطہ نظر سے انسان اور موت کی حقیقت کیا ہے، انسان کے لافانی ہونے کے حوالے سے مختلف فلسفیانہ نقطہ نظر اور قرآن کی نظر میں حیات کے بعد کی زندگی کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
اگلے مرحلے میں، نبوت، امامت اور علمائے کرام کے اختیارات کی جانچ کے مختلف شعبوں میں شیعوں کے عقائد کو مدنظر رکھا گیا ہے، اور فقیہ کی ولايت مطلقه کے اختیار کے مندرجات و قانون اور جمہوری نظام کے ساتھ اس کے تعلق کی تفصیلات بیان کی گئی ہے۔ اور ایران کے آئین میں اس کا مقام اس حصے کی خصوصیات میں شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کتاب کا ترجمہ مجمع جهانی اهل بیت (علیهم السلام) ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکم سے جناب ابوذر احمدی نے انگریزی زبان میں دو جلدوں میں کیا ہے جس میں کل 542 صفحات ہیں، اور ولایت پبلی کیشنز کے تعاون سے یہ کتاب ہندوستان میں شائع ہوئی جس کے 1000 نسخے چھپ چکے ہیں۔