۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علمی مذاکرہ

حوزہ؍ اس علمی مذاکرے میں دو کتابوں "الاسلام منهج مشرق للحیاۃ" جس کا ترجمہ ہندی زبان میں اور "نهج الحیاۃ؛ فرهنگ سخنان حضرت زهرا سلام اللہ علیہا(تجلیات عصمت)" جس کا ترجمہ اردو زبان میں ہوا ہے نقد و تبصرہ پیش کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن جناب سید موسوی نے ہفتۂ پژوہش و تحقیق کے موقع پر "ہندوستان میں معارفِ اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت اور ضرورت و اصول ترجمہ" کے عنوان سے علمی مذاکرے کے انعقاد کی خبر دی۔

انھوں نے اس علمی مذاکرے میں دو کتابیں "الاسلام منهج مشرق للحیاۃ" جس کا ترجمہ ہندی زبان میں اور "نهج الحیاۃ؛ فرهنگ سخنان حضرت زهرا سلام اللہ علیہا(تجلیات عصمت)" جس کا ترجمہ اردو زبان میں ہوا ہے ان دونوں کتابوں کے ترجمے کی کیفیت پر نقد و تبصرے کے ساتھ ہی ہندوستان میں معارف اہلبیت کی نشر و اشاعت اور اس کی ضرورتوں کے ہمراہ ترجمے کے اصول و قواعد پر اس علمی نشست کے انعقاد کی خبر دی۔

یہ علمی مذاکرہ بروز جمعرات ۲۰؍جمادی الاوّل ۱۴۴۴ ہجری مطابق ۱۵؍دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی کو مجمع جہانی اہل بیت(ع) کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔

اس علمی مذاکرے میں آنلائن بھی شرکت کی جاسکتی ہے جس کا لنک یہ ہے: https://www.skyroom.online/ch/majmait/naghd

ہندوستان میں معارفِ اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت اور ضرورت و اصول ترجمہ

واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل نے سن 2000 میں اسمبلی کے فرائض خصوصا تالیف، تحقیق ، ترجمہ وغیرہ کے میدان میں بہتر طور پر انجام دینے کے لئے، ’کتاب کونسل‘ کے نام سے ایک علمی کونسل کا قیام عمل میں لایا۔

یہ کونسل جو اسمبلی کے مطبوعات کو مستحکم، معتبر اور متقن بنانے کی غرض سے تشکیل دی گئی، حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کی اعلی تعلیم یافتہ شخصیات اور مجتہد افراد پر مشتمل ہے جو مختلف موضوعات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تدوین، تالیف اور نشر و اشاعت سے متعلق ضروری فیصلہ لیتی ہے۔
اس کونسل کے ممبران ، مخاطبین اور قارئین کی ضروریات کے مطابق کتابوں کے موضوعات کا انتخاب کرنے کے بعد ، کتابوں کی تالیف کے اختتامی مرحلے تک ان کے مواد پر نظارت رکھتے اور اصل اسلامی منابع سے مطالب حاصل کرنے کی رہنمائی کرتے ہیں۔

دنیا کے نت نئے تقاضوں کے لئے نئے تحقیقی کاموں کی ضرورت ہے جو اہل بیت (ع) کے ماننے والوں کی فکری اور ثقافتی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ اس ضرورت کی وجہ سے ، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے تحقیقی شعبے نے حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے مصنفین اور محققین کی خدمات حاصل کرتے ہوئے قیمتی آثار تحریر کروائے ہیں۔

یہ شعبہ درج ذیل امور میں خدمات انجام دیتا ہے:
الف) ریسرچ اور تحقیق کے متعلّق منصوبوں کی تیّاری اور انہیں پیش کرنا۔
ب) کتابوں کی تصحیح، تنقیح اور نشر و اشاعت۔
ج) اسمبلی کی سرگرمیوں سے متعلق کتابوں کے پوائنٹس کی خریداری۔
د) علمی گروہوں کی تشکیل (علوم قرآن، تفسیر ، تاریخ اور سیر اہل بیت علیہم السلام)۔
2015 کے موسم گرما تک، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی اور اس سے منسلک مقامی اسمبلیوں اور انجمنوں کے ذریعے تحریر اور شائع ہونے والی کتابوں کی کل تعداد قریب 1800 عناوین تک پہنچی تھی۔

اسمبلی کے سب سے اہم تحقیقی کاموں میں تاریخ کے میدان میں ’اعلام الھدایہ‘ پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی کا جائزہ، مختلف زبانوں میں سیرت اہل بیت(ع) اور تاریخی، عقیدتی اور فقہی شبہات کے جواب میں 46 جلدوں پر مشتمل ’فی رحاب اہل البیت(ع)‘ نامی کتب کا مجموعہ، قابل ذکر ہیں۔

ہندوستان میں معارفِ اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت اور ضرورت و اصول ترجمہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .