۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سرلک

حوزہ / حجۃ الاسلام مہدی سرلک نے کہا: عید الفطر خالص انسانی فطرت کی طرف لوٹنے اور (رمضان المبارک کے بعد) خداوند متعال سے پاداش حاصل کرنے کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر الیگودرز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام مہدی سرلک نے آج امام جمعہ کے دفتر میں نماز عید الفطر کے سلسلہ میں منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: عید الفطر خالص انسانی فطرت کی طرف لوٹنے اور (رمضان المبارک کے بعد) خداوند متعال سے پاداش حاصل کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا: عید الفطر مسلمانوں کی سب سے بڑی عید اور جشن میں سے ایک ہے۔ اس دن خدا کی رحمت کے دروازے بندوں کے لیے کھلے ہوتے ہیں اور بندوں کو ان کی ایک ماہ کی مخلصانہ خدمت کا اجر و ثواب عطا کیا جاتا ہے۔

شہر الیگودرز کے امام جمعہ نے مزید کہا: عید الفطر ایک عظیم عید ہے اور بندگی کی راہ پر چلنے اور خدا کے قرب تک پہنچنے کا بہترین موقع ہے۔

حجۃ الاسلام سرلک نے کہا: ماہ رمضان کے اس مبارک مہینے کے بعد انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی تہذیبِ نفس کا خیال رکھے تاکہ وہ اپنے رب کی رضا کو حاصل کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .