حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ شوال 2023 کے پہلے دن مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی مسجد امام حسین (ع) میں عید الفطر کی نماز میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔
مسجد امام حسین (ع) کے متعلق مصریوں میں شدید دلچسپی دیکھنے کو ملی، مصر کی حکومت چاہتی تھی کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ذریعہ اس مسجد کا افتتاح کیا جائے، اس لئے بڑے ہی مختصر وقت میں فوری طور پر اس مسجد کی بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی۔