منگل 24 نومبر 2026 - 17:07
شادی کو آسان بنائیں، نوجوانوں کی زندگی کو رسم و رواج کے بوجھ سے بچائیں!

حوزہ/ معاشرے میں بے جا رسم و رواج اور فضول اخراجات نے شادی جیسے آسان اسلامی فریضے کو مشکل بنا دیا ہے۔ ضرورت ہے کہ غیر ضروری رسومات ترک کرکے سادہ اسلامی شادی کو فروغ دیا جائے، تاکہ نوجوانوں کے لیے ازدواجی زندگی کا آغاز آسان ہوسکے۔

تحریر: مولانا سید مشاہد عالم رضوی ہلوری

حوزہ نیوز ایجنسی | شادی زندگی کی ضرورت ہے، وقت پر ہوجائے تو جوانی کا لطف اور فرض کی ادائیگی ساتھ ساتھ ہوجائے، مگر ہمارے سماج ومعاشرے کے بیجا رسم ورواج نے شادی کو مہنگا اور فرض کو قرض کے گڑھے میں ڈال دیا ہے۔

اس مثال سے بات کو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ شادی وقت پرہوجانا ایسے ہی ہے جیسے پکے ہوئے پھل کو وقت پر توڑکر کھالیا جائے نہیں تو وہ سڑ جائے گا یا سوکھ کر گر جائے گا۔

کیا ہم مسلمان ہیں؟

دیکھ بھال کر سمجھ کر اور بزرگوں کے مشورے سے طے تمام کرکے شادی کی تقریب منعقد کرنا (استخارہ نہیں شادی میں استشارہ ہے) اس کی وضاحت کسی پڑھے لکھے عالم دین سے کروانے، پھر مہر کی رقم معین کرنا اور عقد نکاح میں مولوی صاحب کے ذریعہ صیغہ عقد کا اجرا اور دلھن کی رخصتی ہی شادی ہے۔ باقی سب ڈھکوسلے ہیں جس میں دیندار اور غیر دیندار دونوں طبقے مبتلا ہیں۔

ولیمہ

آخر میں لڑکے والے کے لئے سنت ہے کہ جب گھر دلہن کے مبارک قدم آئیں تو وہ ایک ولیمہ رکھے لہذا جانےرکھئے شادی میں اس سے زیادہ اسلام سے اور کچھ بھی نہیں ہے (باقی سب ہوس خدا بس)

اب اگرہم رسمیں بڑھاتے چلے جائیں تو اس کا بوجھ اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں آخرکار پیسے والے اور متوسط طبقے والے سب کے سب پریشان وحیران ایک ہی صف میں کھڑے ماتم ونوحہ کرتے دکھائی دیں گے جیسا کہ دیکھائی دے رہے ہیں۔

اسلامی شادی

اسلامی شادی ایک نہایت سادی سی شادی ہے جس کی فہرست اوپر آپ نے ملاحظہ کی ہے، جس میں عقد نکاح ہے مہر کی نقد رقم کی ادائیگی ہے جو دولہا دولہن کو آداکرتا ہے اور ایک عدد ولیمہ ہے جو لزکے والوں پر سنت یعنی ثواب کا کام ہے اسلام کی طرف سے واجب یہ بھی نہیں ہے مختصر بھی کیا جاسکتا ہے ۔

کون بولے؟

سب آواز اٹھائیں ،نہیں، بلکہ کرنے والے شادی سادی کرکے دیکھائیں اور نوجوانوں کے درد کو فرداً فرداً ہم سب سمجھیں !! خدا آپ کا بھلا کرے (کتنے ہی جوانوں کی آواز آپ کے سامنے منتقل کر رہا ہوں جو مختصر سے خرچ کے ساتھ زندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں) جوانی کی شادابی اور اس کی قدر و قیمت کون بزرگ نہیں جانتا ہوگا؟!

ایک سادی سی شادی سیکڑوں سماجی بیماریوں کا علاج ہے خوشی رسموں کی ادائگی سے نہیں آتی آنے جانے والوں کی رفت وآمد اوریاد خدا وذکر صلوات ودرودو محفل محمد وآل محمد سے آتی ہے۔

بےپردگی، گناہ ،نامحرموں میں مخلوط گیدرنگ، بدن کی نمائش اور چرائی ہوئی نظروں سے نامحرم عورتوں کو دیکھنے سے بچنے سے آتی ہے۔

ہمارا دین ہم سے کہتا ہے کہ مرد اپنی آنکھوں کا پردہ کریں اور عورتیں آنکھوں کے ساتھ ساتھ اپنے لباس سے بھی پردہ کریں اور مکس گیدرنگ سے پرہیز کریں ۔

درود بھول گئے !؟

اب تو شادیوں میں درود جیسی عبادت سے بھی غفلت ہوتی جاتی ہے۔

لوگ اس قدر دنیا کی چمک دمک میں پھنستے جارہے ہیں کہ جس تذکرہ سے برکت حاصل ہونے والی ہے اسی کو بھول جاتے ہیں۔

سج پوچھئے تو شادی روز مرہ کے کاموں سے ایک اہم اور ضروری کام ہے جسے ہوجانا چاہیے اور اگر سماج اس نکتہ کو سمجھ لے تو ان کو ان کو نظر میں لائے بغیر گھر کے ایک ضروری کام کی طرح اسے وقت پر انجام دیکر فارغ ہوجائے اور پریشانی بھی نہ ہو ۔

خداوند ہم سب کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان سے سادگی سے رسم شادی اداکرنے کی توفیق عنایت فرمائے، آمین

والسلام مع الاکرام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha