۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کارڈینل ونسنٹ نکولس

حوزہ/ کینٹربری کے آرچ بشپ اور کارڈینل ونسنٹ نکولس نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے 'اسرائیل' میں برطانیہ کے سفارت خانے کو یروشلم منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کیا، اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائی "خطے میں پائیدار امن کے کسی بھی امکان کے لیے شدید نقصان دہ ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسیحی رہنما کینٹربری کے آرچ بشپ اور کارڈینل ونسنٹ نکولس نے برطانیہ کی وزیر اعظم لزٹرس سے اسرائیل میں برطانیہ کے سفارت خانے کو یروشلم منتقلی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اعلان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو شدید نقصان ہوگا اور بد امنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ نو منتخب برطانیوی وزیر اعظم لزٹرس نے اسرائیلی صہیونی لابی کے دباو میں اُس کو خوش کرنے کے لئے برطانوی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد پوری دنیا میں قیام امن کے لئے کوشش کرنے والے طبقوں میں اس اعلان کے بعد شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور امن پسند طبقوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .