۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امریکہ

حوزہ/ امریکی یونیورسٹی کیلیفورنیا کے پروفیسر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی اب طبی دہشتگردی کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی یونیورسٹی کیلیفورنیا کے پروفیسر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی اب طبی دہشتگردی کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بات کیلیفورنیا کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر 'ڈیوڈ یعقوبیان' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاوس نے ایرانیوں کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی کا اختیار کیا ہے جو یہ امریکہ کی سیاسی اور اخلاقی زوال کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی اب طبی دہشتگردی کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے جس پالیسی نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ایران کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کے فروغ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کرونا کی روک تھام کے شعبے میں امریکی غیر قانونی پابندیوں اور دباو کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں اور امریکی خارجہ پالیسی کی شرارت امریکہ کے بدترین چہرے کی عکاسی کر رہی ہیں۔

امریکی پروفیسر نے کرونا وائرس کے لیے ایرانی شہریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید نوروز کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .