حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا۔
محمد جواد ظریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حتی ایک وبائی بیماری مائیک پومپیو کے تیسرے درجے کے پروپیگنڈے کو نہیں روکتی ہے، معلوم نہیں کہ وہ کیا ہے وزیر خارجہ ہے یا نفرت کا وزیر؟۔
انہوں نے کہا کہ پومپیو، کوویڈ 19کے خلاف عالمی جدوجہد میں خلل ڈالنے، بےگناہ لوگوں کا قتل اور معاشی دہشتگردی کے لیے اپنی جنایت کو چھپانے میں ناکام ہے۔
عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک کی جانب سےکرونا کی روک تھام کے لیے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی ضرورت پر زودینے کے باوجود امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کو جاری رکھے گا۔