۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسلامی ممالک میں ہم آہنگی کے ذریعہ اسلام کی خدمت کی جا سکتی ہے، دین شناسی معاشرے میں اجاگر کر کے عوام کو برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، تمام اسلامی ممالک مل کر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بیزاری کا اعلان کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی ممالک میں ہم آہنگی کے ذریعہ اسلام کی خدمت کی جا سکتی ہے، دین شناسی معاشرے میں اجاگر کر کے عوام کو برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، تمام اسلامی ممالک مل کر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بیزاری کا اعلان کریں۔

یہ بات امام جمعہ میلبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے مرکزی اسلامک سنٹر الزینبیہ علیہ السلام استنبول ترکی کا دورہ کرتے ہوئے ترکی کے مومنیں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج تکفیری فکر رکھنے والے عناصر بلا تفریق دنیا میں انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں۔ ملک بھی محفوظ نہیں ہے، ایسے عناصر کے خلاف تمام اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا تاکہ مذاہب کو بدنام کرنے والوں کا چہرہ عوام پہچان سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے نوجوان نسل کو تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں متعارف کراتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا ضروری ہے۔ دنیا کی عوام مشکلات کا شکار ہے مہنگائی بی روزگاری دہشتگردی فرقہ واریت میں اضافہ ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ایسے ماحول میں تمام سیاسی مذہبی رہنماؤں کی ذم داری ہوتی ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔

ترکی کے مومنیں نے امام جمعہ میلبرون حجۃ اسلام اشفاق وحیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ پیغام اہلبیت علیہم السلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہلانے کے لیے علماء حقہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .