۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: جو شخص مذہب سے رہنمائی لیتا ہے وہی معاشرے میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جو شخص مذہب سے رہنمائی لیتا ہے وہی معاشرے میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے۔ اسلام اور قرآن بہترین معاشرے کے لیے انسان سازی کرتا ہے ۔ آج جس معاشرہ کا نوجوان برائیوں اور خطاکاریوں میں گھرا ہوا ہے اسلام اور قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا: تمام مذاہب کے رہنماؤں اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے بہترین ماحول مہیا کریں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا میں ایسے نظام اور پالیسیاں بنانے کے لیے جدوجہد کی جائے جس سے عوام الناس کو برابر کے حقوق مل سکیں۔ اس وقت غربت بے، روزگاری اور مہنگائی نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ہر شخص پریشان نظر آتا ہے، غریب کا چولہا بجھ چکا ہے۔ ایسے حالات میں حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مل کر اتحاد وحدت اور بھائی چارے کے ایجنڈے پر کام کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کے اندر تحمل و برداشت مزید مستحکم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .