۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
فاطمہ پیمان

حوزہ / ملک آسٹریلیا کے سینٹ میں پہلی بار منتخب ہونے والی مسلمان باحجاب خاتون فاطمہ پیمان حکومت آسٹریلیا میں جمہوریت اور بین المذاہب ہماہنگی کی بہترین مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا میں ایک مسلمان خاتون کے سینیٹر منتخب ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں حکومت اور آسٹریلیا کی مسلمان عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ملک آسٹریلیا کے سینٹ میں پہلی بار منتخب ہونے والی مسلمان باحجاب خاتون فاطمہ پیمان حکومت آسٹریلیا میں جمہوریت اور بین المذاہب ہماہنگی کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا: امید ہے آسٹریلوی حکومت کے اس جمہوری عمل سے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے حوصلے پست ہوں گے۔ ہم سینٹ میں منتخب ہونے والی مسلمان خاتون فاطمہ پیمان اور آسٹریلوی وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ملبورن کے امام جمعہ نے کہا: اس عمل سے خطے میں مزید امن امان اور بین المذاہب ہماہنگی کو مزید فروغ ملے گا اور جمہوریت مستحکم ہو گی۔ آسٹریلیا میں رہنے والی تمام کمیونٹی اس عمل کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: آج تمام ممالک میں جمہوریت کو ایسی مثال بنانا چائیے جس سے تمام طبقات کو یکساں حقوق ملک سکیں۔

جمہوریت  کو ایسی مثال بنانا چائیے جس سے تمام طبقات کو یکساں حقوق ملک سکیں، حجت الاسلام اشفاق وحیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .