حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے العصر اسلامک سنٹر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا معاشرے میں عوام کو مثبت فکر کا باعث بنتا ہے۔ آج استعمار سے مقابلے کے لیے ہر محاذ پر نوجوان نسل کو بیداری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: آج اگر کسی خطے میں امن و امان کے حوالے سے مشکلات ہے تو اس کے پیچھے اسرائیل اور اس کے حواری موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ عالم اسلام میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمان کو آپس میں لڑانے کی سیاست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ایسے عناصر جو خطے میں ان سرگرمیوں میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں ان کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس اندراج کیے جائیں۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: بھارت حکومت کی طرف سےتحریک حریت کے رہنما یاسین ملک کو سزا دینا اور قید میں رکھنا بین الاقوامی قانوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے اس اقدام کے خلاف پر فوری آواز بلند کریں۔