۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن  نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت میں حق و باطل کو پہچاننے کا واضح پیغام ہے۔تمام طبقات کے مساوی حقوق تھے۔ سیاست علوی سے دنیا کے حکمرانوں کو استفادہ کرنا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن، آسٹریلیا حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا کے دارالخلافہ شہر کانبرا میں امام حسن (علیہ السلام) سنٹر میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت میں حق و باطل کو پہچاننے کا واضح پیغام ہے۔تمام طبقات کے مساوی حقوق تھے۔ سیاست علوی سے دنیا کے حکمرانوں کو استفادہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا: نوجوان نسل کو حضرت امام علی علیہ السلام کی سخاوت، عدالت، زھد، تقوی کے پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں جہاں ہر طرف سے معاشرہ پر مختلف قسم کے حملوں کی یلغار ہے اس سے مقابلہ کرنے کے لیے علوم امام علی علیہ السلام کو معاشرے کے ہر شخص تک عام کرنا ہو گا۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: امام علی علیہ السلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں سے ہدایت اور رہنمائی حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام اور اولاد علی علیہ السلام نے تمام مصائب و آلام کو برداشت کر کے اسلام کی سر بلندی اور دین الہی کے لیے جدوجہد کو جاری رکھا۔

امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: اگر دنیا کے حکمران عوام کو خوشحال اور عدل و انصاف دلانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ سیاست امام علی علیہ السلام کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنائیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مولا علی علیہ السلام کی زندگی کے ایک پہلو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام محروموں، مظلوموں اور یتیموں کا سہارا تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .